Mysterious Cliff of China that Lays Eggs | Mysteries of the World

Mysteries of China, Mysteries of the World, Mysterious Cliff of China that Lays Eggs


You have heard about laying eggs of different animals, but have you ever heard of a rock that lays eggs – if not, then let me tell you about a mysterious rock of China that lays eggs of round and oval shape every 30 years. The geologists consider that they have found the secrets behind an odd cliff wall that lay egg-shaped stones every 30 years.
Located in the province of Guizhou area of Qiannan Buyi, the Chan Da Ya (egg-producing cliff) has astonished and disturbed the scientists for the last few decades. The 19 feet high and 65 feet long, Chan Da Ya cliff emits round and oval shaped stones of different sizes. These stones appear from the surface of rock over the time and ultimately fall on the ground after completing the size. All this process takes 30 years of time.
This view of rocking eggs is very unique and expert geologists hope they will soon succeed in taking off the secrets.
Mysteries of China, Mysteries of the World, Mysterious Cliff of China, Mystery Rock

Each hollow emits one egg every 30 years. The inhabitants around the rock pick up these rocks and take them to their homes. They consider the oval rocks a symbol of fortune and luck. During the past few years, these stones were sold and a huge profit was earned.
Mysteries of China, Mysteries of the World, Mysterious Cliff of China, Mystery Rock

A number of geological tests done on the ground revealed that it shaped during the Cambrian period (around 500 million years ago). However, the particular area of the cliff which is a part of Mount Gandeng is made of calcareous rock that is common in several regions on Earth.
Mysteries of China, Mysteries of the World, Mysterious Cliff of China, Mystery Rock

The experts say that the variance in time it takes for each rock to erode has therefore been ascribed to the appearance of these eggs which contain heavy sediment deposits. But still it cannot be elucidated how the odd-shaped stones appear in smooth shapes and size; or how a 500 million years old geological region managed to encompass a calcareous rock formation. In 2009, Yang Shengjia (Director of Local Tourism Bureau) encouraged members of the state to visit in the region, saying that tourists would be ‘astonished’ to see the rock which lays eggs.

اُردو قارئین حضرات کے لیے:

Mysteries of China, Mysteries of the World, Mysterious Cliff of China, Mystery Rock

چین میں واقع پُراسرار چٹان جو "انڈے " دیتی ہے


آپ نےآج تک بہت سارے جانوروں کے بارے میں سُنا ہوگا کہ وہ انڈے دیتے ہیں۔ لیکن کبھی آپ نے یہ بھی سُنا ہے کہ پتھر یا چٹان بھی انڈے دیتے ہیں ۔ اگر آپ کا جواب نہیں ہے ، تو کوئی بات نہیں۔ آج ہم آپ کو چین کی ایک پُراسرار چٹان کے بارے میں بتانے والے ہیں جو واقعی ہر تیس سال کے عرصے میں انڈے دیتی ہے۔ ماہرِارضیات یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اِس عجیب و غریب چٹان کے پیچھےچھُپے راز کو پالیں گے مگر ابھی تک وہ اس میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوئے۔ 

چین کے صوبے Guizhou کے علاقے Qiannan Buyi میں واقع Chan Da Ya نامی انڈے پیدا کرنے والی چٹان نے گزشتہ چند دہائیوں سے سائنس دانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ نو فٹ بلند اور پینسٹھ فٹ لمبی یہ چٹان مختلف سائز کے گول اور بیضوی شکل کے پتھر نکال رہی ہے جو کہ انڈوں کی مانند دکھائی دیتے ہیں اور ایسے لگتا ہے کہ اِس چٹان نے انڈے دیئے ہیں۔ یہ انڈے نما پتھروقت کے ساتھ ساتھ چٹان کی سطح سے نکل کر ابھرتے رہتے ہیں اور بالآخر مکمل طور پر باہر نکل کر زمین پر گر جاتے ہیں۔ جبکہ اس تمام عمل کو مکمل ہونے میں تیس سال کا وقت لگتا ہے۔

چٹان سے انڈےنما پتھر باہر آنے کایہ نظارہ بہت منفرد اور دلکش دکھائی دیتا ہے۔ ماہرِ ارضیات کو اُمید ہے کہ وہ جلدہی اس راز سے پردہ اٹھانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

چٹان کا ہر ہول (سوراخ) تیس سال کے عرصے میں ایک انڈہ پیدا کرتا ہے اور مکمل ہونے کے بعد زمین پر گرا دیتا ہے۔ اس چٹان کے اردگرد رہنے والے باشندے ان پتھروں کو اُٹھا کر اپنے گھر لے جاتے ہیں ۔ اُن کا خیال ہے کہ یہ پتھر خوش قسمتی کی علامت ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران یہ پتھر بہت بڑی مقدار میں فروخت کیے گئے اور بہت سارا منافع کمایا گیا۔

اس چٹان پربہت سے جغرافیائی ٹیسٹ کیے گئے جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ Cambrian کے دور میں (500 ملین سال پہلے) دریافت ہوئے تھے۔ تاہم چٹان کا ایک خاص حصہ جو کہ Mount Gandeng پرمشتمل ہے، calcareous rock سے بنا ہوا ہے جو کہ زمین پر موجود بہت سی چٹانوں میں عام پایا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیس سال کا عرصہ ایک انڈے نما پتھر کو چٹان سے نکلنے میں مدد کرتا ہے۔ لیکن ماہرین یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ یہ عجیب و غریب پتھر سائز میں برابر اور شکل میں ایک جیسے (یعنی گول اور بیضوی) کیوں ہیں اور یہ پانچ سو ملین سال پرانا جغرافیائی علاقہ کیسے معرضِ وجود میں آیا۔ 2009ء میں مقامی سیاحت بیورو کے ڈائریکٹر Yang Shengjia نے ریاست کے ممبران کو خطے میں آنے کی دعوت دی اور کہا کہ یہ چٹان سیاحوں کو حیران کر دے گی جو کہ انڈے دیتی ہے اور یہ جگہ سیاحوں کی آمدورفت کا بھی ذریعہ بن جائے گی۔


Also see: Other Mysteries of the World دنیا کے عجوبے


Post a Comment

0 Comments