Mother's Day dedication to all Mothers those who have deceased |
👸ماں کی یاد 👸
Mother's Day Poems that I always Dedicate to My Deceased Mother on Mothers Day Date Every Year
لبوں پہ مگر آج بھی فریاد نہیں ہے۔
آتا ہے خیالوں میں میرے، بس ماں کا چہرہ
بس اِس کے سِوا مجھے کچھ یاد نہیں ہے۔
اُداس تو ہم ہیں، پر اور بھی ہیں سہمے ہوئے
اِس دنیا میں جیسے غم سے کوئی آزاد نہیں ہے۔
دیکھا ہے اُجڑتے ہوئے کتنے ہی گھروں کو
ہے کون جو اِس فراق میں برباد نہیں ہے۔
دل جس کی جدائی میں دھڑکتا ہے صبح و شام
ماں کا فراق ہے جس پر دل شاد نہیں ہے۔
اِک لہر سی اٹھتی ہے زاہدؔ آج بھی دل میں
اُس لہر کے اٹھنے کا سبب یاد نہیں ہے۔
----------***----------
کسی نے پوچھا، "ماں کون ہے؟ کیا ہے؟"
سمندر نے کہا: ماں ایک سیپی ہے جو اولاد کے لاکھوں راز اپنے سینے میں چھپا لیتی ہے۔
بادل نے کہا: ماں دھنک ہے جس میں ہر رنگ نمایاں ہوتاہے۔
شاعر نے کہا: ماں ایک ایسی غزل ہے جو سننے والے کے دل میں اترتی چلی جاتی ہے۔
مالی نے کہا: ماں گلشن کا وہ پھول ہے جس سے خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
چاند نے کہا: ماں چودہویں (14) رات کی چاندنی ہے۔
----------***----------
آہ وہ ممتا، وہ ماں کتنی رفیق
گود میں رکھتی تھی وہ ہر دم شفیق۔
ناز برداری سے جس کو کام تھا
اور ماں سے بھی فزوں تھی مامتا۔
آنکھوں سے اوجھل نہ کرتی تھی کبھی
جان و دل سے ہم پر بس قربان تھی۔
چل بسیں ہم کو روتا چھوڑ کر
اور کیا ہے اِس دنیا سے سفر۔
آج رخساروں پہ ہیں آنسو رواں
ماں کا رونا ہے، مگر ماں ہے کہاں۔
----------***----------
ماں کو ہوتا صبا قرار اے کاش !
رہتی اِک آدھ دن بہار اے کاش!
جان آخرتُو جانے والی ہے
ماں پہ کی ہوتی نثار اے کاش!
شش جہت ہم پر تنگ ہے اَب تو
اِس سے ہوتے نہ ہم دو چار اے کاش!
----------***----------
👩 ماں کی شان میں فرمودات
٭ ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔ (حضور اکرمؐ)
٭ ماں کی محبّت حقیقت کی آئینہ دار ہوتی ہے۔ (حالی ؔ)
٭ ماں اور پھول میں کوئی فرق نہیں۔ (نادر شاہ ؔ)
٭ ماں کے بغیر گھر قبرستان لگتا ہے۔ (اورنگزیب عالمگیر)
٭ دنیا کی حسِین شے ماں ہے۔ (محمد علی جوہر ؔ)
٭ سخت سےسخت دل کوماں کی پُرنم آنکھیں موم کرسکتیں ہیں۔ (علامہ اقبالؒ)
٭ ماں کا پیار ایسا ہوتا ہے جو کسی کے سیکھنے اور بتانے کا نہیں۔ (حکیم لقمان)
٭ ماں کی دُعا ایسی ہوتی ہے، جوخداکوبھی قبول کرنا پڑتی ہے۔ (میری رائے)

بڑا ہی ناز تھا دل میرے کو جس کی ممتا پر
نہ تھا معلوم وہ ہستی بھی چھوڑ جائے گی۔
0 Comments