Ilm ul Adad (Haroof e Abjad) - The helping source to solve the formula |
Amazing Formula of ILM UL ADAD by an Elder of Sikh Religion
حیرت انگیز کُلیہ
گورو نانک سِکّھ مذہب میں ایک بزرگ ہوگزرے ہیں۔ وہ سکّھ ہونے کے باوجود عاشق ِرسولؐ بھی تھے۔ اس نے حروف ِابجد کے ذریعے ایک کلیہ نکالا کہ جس چیز یا آدمی کا نام ، پہاڑ، جانور، جگ، پھول وغیرہ کے نام کے حروف ِابجد نکالیں تو آخر میں بیانوے (92) باقی بچے گا۔
حروف ِابجد کے مطابق حضرت محمدؐمصطفی احمد مجتبیٰ ﷺ کے نام کے حروف ِابجد کا مجموعہ بھی بیانوے ہے۔ مثلاً محمدؐ (م 40 + ح 8 + م 40 + د 4) = 92
لہٰذا اُس سکّھ عاشق ِرسول ؐ نے ایک ایسا فارمولا نکالا جس کے ذریعے کائنات کی کسی بھی چیز کے نام کے حروف ِ ابجد نکال کر اِس کلیہ کو نافذ کیا جائے تو یقیناً آخر میں بیانوے (92) باقی آئے گا۔
اُس کا یہ شعر ہے:
جس اچھُر کا نام لیئو، کر لو چاؤ گنتا
دو مِلا پھر پانچ گن کر لو بیسوں دو اڑا
نو گن کر دو اور بھی دو مِلا۔
یعنی حروف ِابجد معلوم کرنے کے بعد اس کو پہلے 4 سے ضرب دے کر 2 جمع کریں اورپھر 5 سے ضرب دیں۔ اس کے بعد حاصل شدہ کو 20 پر تقسیم کریں اور پھر باقی عدد کو 9 سے ضرب دے کر 2 جمع کریں تو باقی 92 آئے گا۔ یہ فارمولا چاہے کائنات کی کسی شے کے نام پر بھی لاگو کریں ، باقی 92 ہی بچے گا۔ صرف احتیاط یہ ہے کہ آپ نے حروف ِابجد صحیح نکالے ہوں اور جمع تقسیم صحیح کیے ہوں۔
اس فارمولے کو درست ثابت کرنے کے لیے ہم ایک مثال لیتے ہیں:
مثال کے طور پر ایک نام ہے: اسد علی
اس کے حروف ِ ابجد یہ ہیں: ا + س + د + ع + ل + ی
جبکہ حروف ِ ابجد کا مجموعہ ہے: 1 + 60 + 4 + 70 +30 + 10 = 175
(نوٹ: حروف ِابجد معلوم کر نے کے لیے اوپر جدول دیکھیں)
اب کلیے کے مطابق 175 کو 4 سے ضرب کرتے ہیں تو: 175x4 = 700 آتا ہے۔ اس میں 2 جمع کریں تو 702 آتا ہے اور پھراس کو5 سے ضرب دیں تو 3510 آتا ہے۔ اس کو 20 پر تقسیم کریں تو باقی 10 بچتاہے۔ پھر اس کو 9 سے ضرب دے کر 2 جمع کر دیں تو 92 آتا ہے۔ یہ فارمولا اسی ترتیب سے ہر چیز کے نام پر اپلائی کریں تو جواب ہمیشہ بیانوے ہی آتا ہے۔
وضاحت: کُلیے کا طریقہ استعمال
0 Comments